قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بیچنے والے ملک و قوم کے وفادار ومحافظ نہیں بلکہ غدارہیں،مجاہد چنا

پیر 24 فروری 2025 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2025ء) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے کہا ہے کہ امریکی ڈالروں کے بدلے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بیچنے والے ملک و قوم کے وفادار ومحافظ نہیں بلکہ غدارہیں ان سے کسی خیر کی امید عبس ہے ۔ڈاکٹرعافیہ کے ساتھ ظلم،ملک وقوم کو غیروں کی غلامی میں دینے والے خودنشان عبرت بن چکے اورکچھ اپنی باری کے منتظر ہیں کیوںکہ اللہ کے پاس دیر ضرور ہے مگراندھیر نہیں ہے۔

جیکب آباد میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ آئین وقانون اورجمہوریت کی بات کرنے والے خودمسلسل اس سے انحراف کر ہے ہیں۔فارم 47کی مسلط کردہ حکومت سے لیکرصحافت کا گلاگھونٹنے کا پیکا ایکٹ 2025 اس کی واضح مثال ہے۔

(جاری ہے)

قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید ناحق و تنہائی میں8 ہزار دن گزرگئے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عافیہ کی طویل قید ناحق ظاہر کرتی ہے کہ ریاست کے ذمے داروں کی نظروں میں ایک عام پاکستانی شہری کی کیا قدر و منزلت ہی حکمرانوں نے بھی عافیہ کی رہائی کے حوالے سے قوم سے کئے گئے وعدوں پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔جب تین شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو امریکی حکومت کے دباء پررہائی مل سکتی ہے تو پھر بے گناہ قید ڈاکٹر عافیہ کورہائی کیوں نہیں دلائی جا سکتی ہے۔