معروف فلم ڈسٹری بیوٹر حاجی عبد الرشید المعروف حاجی شیرا کو سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 25 فروری 2025 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈسٹری بیوٹر حاجی عبد الرشید المعروف حاجی شیرا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نما ز جناہ نظام بلاک کی جامع مسجد عثمان میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پروڈیوسر صفدر ملک ،اعجاز کامران ،شہزاد رفیق،اچھی خان،سہیل صفدر ملک ،ڈاکٹر منظور چوہدری ،ذوالفقار مانا،حاجی شفیق ، فیاض خان دادا،شیخ افضال احمد، شیخ عابد رشید،سیلم احمد سیلم ،معین بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد حاجی شیرا کی میت ان کے آبائی شہر قصور روانہ کردی گئی جہاں ان کی تدفین کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :