ٹنڈو محمد خان: سماجی شخصیت حاجی حفیظ شیخ کے بنگلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

منگل 25 فروری 2025 17:11

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)ٹنڈو محمد خان کے علاقے پھلیلی روڈ پر واقع شہر کی سماجی شخصیت حاجی حفیظ شیخ کے بنگلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بنگلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں پر موجود مزدوروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ بنگلے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر، چارپائیاں، موبائل فونز، پنکھے، اے سی، پانی کی موٹر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ بنگلے کا مکمل سامان جل گیا جبکہ اطلاع دینے کے باوجود فائر بریگیڈ گاڑی وقت پر نہیں پہنچ سکی