اروشی نے تامل فلم ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے

منگل 25 فروری 2025 23:05

اروشی نے تامل فلم ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء)بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے ا?ئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے ا?گئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم ا?ر ا?ر ا?ر سے 9 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔اس طرح اروشی نے جنوبی بھارتی فلموں سے کمائی میں عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ کو اس فلم کے گانے میں نازیبا ڈانس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے تاہم ان کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل فلم ڈاکو مہاراج کے پوسٹر سے اروشی کی تصویر ہٹائے جانے کی وجہ سے بھی اداکارہ خبروں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :