گلوکاراسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

منگل 25 فروری 2025 23:05

گلوکاراسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء)جگر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق اگست 2023 میں انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کی اہلیہ ا?منہ اسد نے اپنی مدد کیلیے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو بیان کے دوران حالات کی وجہ سے ا?منہ اسد اشکبار بھی ہوئیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عباس کے انتقال کے بعد سے مجھے ا?ج تک کسی نے نہیں پوچھا، میرے بچے شدید بیمار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرے بچوں کا علاج کروائے اور یتیموں کا سہارا بنے۔واضح رہے کہ گلوکار اسد عباس نے پاکستان سنگیت ا?ئیکون سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام لکس میوزک سمیت متعدد ایوارڈ جیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :