یمنی زیدی کی فلم ’نایاب نام یاد رکھنا ‘نے سائوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی 2 اعزازات حاصل کر لئے

منگل 25 فروری 2025 23:42

یمنی زیدی کی فلم ’نایاب نام یاد رکھنا ‘نے سائوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)اداکارہ یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب نام یاد رکھنا ‘کی کامیابی کا سفر ایک سال بعد بھی جاری ہے۔گزشتہ برس کانز فلم فیسٹیول میں 2اعزاز اپنے نام کرنے والی اس فلم نے اب ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی 2 اعزازات حاصل کرلئے۔

(جاری ہے)

ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا نے بہترین فیچر فلم کے اعزاز کیلئے نایاب نام یاد رکھنا کو چناہے جبکہ فلم کی مرکزی اداکارہ یمنی زیدی نے بھی بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، یہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ زندگی ہے۔