ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ

بدھ 26 فروری 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1342 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.51 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1348 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں گذشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1298 روپے، راولپنڈی 1297 روپے، گوجرانوالہ 1350 روپے، سیالکوٹ 1330 روپے، لاہور 1393 روپے، فیصل آباد 1370، سرگودہا 1350 روپے، ملتان 1347 روپے، بہاولپور 1400 روپے، پشاور 1342 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1280 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں گذشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329 روپے، حیدرآباد 1340 روپے، سکھر 1450 روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1440 روپے اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔