{شوخ اور چنچل یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم پر عالمی اعزاز حاصل کرلیا

کانز فلم فیسٹیول کے بعد یمنیٰ زیدی پر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا میں انعامات کی بارش

بدھ 26 فروری 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2025ء)ٹیلی وڑن انڈسٹری سے فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی متعدد اعزازات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب ط نام یاد رکھنا‘ میں اداکاری کے وہ جوہر دکھائے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔فلوریڈا میں منعقد کردہ ساو?تھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فیچر فلم کے اعزاز کے لیے ’نایاب ط نام یاد رکھنا‘ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کانز فلم فیسٹیول میں بھی یمنیٰ زیدی کی فلم ’’ نایاب۔۔ نام یاد رکھنا‘‘ نے 2 اعزاز اپنے نام کیے تھے۔یمنیٰ زیدی کی یہ فلم گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے کرکٹ سب کچھ ہوتا ہے۔ایک لڑکی ہونے کی وجہ سے اپنے اس شوق میں کیا کچھ جھیلنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی اسی گرد گھومتی ہے۔یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جب کہ اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔فلم میں جاوید شیخ اور عدنان صدیقی نے بھی اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔