آفتاب شیرپاؤ کی اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار

جمعہ 28 فروری 2025 16:03

آفتاب  شیرپاؤ کی اکوڑہ خٹک میں  دھماکے سے جانی نقصان  پردلی رنج کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے دارالعوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کی جانوں کا تحفظ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔