یو ای ٹی لاہور میں ویمن آن وہیلزکے موضوع پر سیمیناراور دیگر سرگرمیاں منعقد

جمعہ 28 فروری 2025 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) یو ای ٹی لاہور میں زیمل سوسائٹی اور ایوون بائیکس کے اشتراک سے ویمن آن وہیلزکے موضوع پر سیمیناراور دیگر سرگرمیوں کا انعقادکیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔سیمینارکا مقصد خواتین کو با اختیار بنانے میں الیکٹرک وہیکلز اور ای-موبیلٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

مختلف قسم کی سرگرمیوں کا سلسلہ 2روز تک جاری رہاجن میں ٹیسٹ رائڈز، سٹالز اور ای-موبیلٹی اور خواتین کے ٹرانسپورٹ میں بااختیاری پرلیکچرز شامل تھے۔سیمینار کے شرکا کےلئے لکی ڈرا کی تقریب منعقد ہوئی جس کے تحت وائس چانسلرڈاکٹر شاہد منیر ایک خوش نصیب فاتح کا اعلان کیا۔ ٹیم ایوون بائیکس اور ڈاکٹر شاہد منیر نے ای بائیک کی چابیاں فاتح کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ انہیں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی خود مختاری اور قیادت کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ای-موبیلٹی کے ذریعے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے ایڈوائزر زیمل سوسائٹی ڈاکٹر ریحانہ اور ان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام منعقد کرانے پر سراہا۔

متعلقہ عنوان :