
جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں جے یوآئی(س)کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت4افراد ہلاک
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ‘کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.سربراہ کے پی کے پولیس‘ پشاور، مردان اور نوشہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 فروری 2025
15:33

(جاری ہے)
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حملہ آور کا نشانہ مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق تھے جن کے ساتھ مزید چار افراد ہلاک ہوئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جمعے کی نماز کے بعد مرکزی مسجد کے اندر ہوا دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم حافظ سلمان الحق حقانی کے مطابق دھماکے میں جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہیں. دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کے مرکزی ہال میں ہوا دھماکے میں جانی نقصان کے خدشے کے باعث نوشہر کے ہسپتالوں کے علاوہ پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں چھ ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کے مطابق پشاور، مردان اور نوشہرہ سمیت آس پاس کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری آفس سمیت تمام مراکز صحت کو الرٹ کردیا گیا ہے. پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ایل آر ایچ ایمرجنسی کو الرٹ کر دیا گیا ہے سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے. پولیس کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک اور انوسیٹی گیشن ٹیمیں پہنچ چکی ہیں تفتیش شروع کر دی گئی ہے پولیس کے 17 اہلکار مدرسے اور6 مولانا حامدالحق کی سکیورٹی پر موجود تھے جبکہ جمعے کے لیے الگ سکیورٹی دی جاتی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے.
مزید اہم خبریں
-
نئے مالی سال کے آغاز پر پہلے ہی دن سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.