یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں وائس چانسلر کی زیر صدارت سالانہ المنائی ڈنر کی تقریب

جمعہ 28 فروری 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میںسالانہ المنائی ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کی ۔تقریب میں یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلت نصیر پاشا اور پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی گزشتہ 23 سال میں تقریبا دو لاکھ سے زائد گریجویٹس پیدا کر چکی جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یونیورسٹی اساتذہ اور انتظامیہ کو اس بات پر فخر ہے کہ اس ادارے سے فارغ و تحصیل طلبہ میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز شخصیات بھی موجود ہیں۔

ڈائریکٹر المنائی ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور گزشتہ 23 برس میں انٹرنیشنل اور نیشنل رینکنگز میں نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے جو یونیورسٹی کے طلبہ ،اساتذہ اور انتظامیہ کی انتھک محنت و لگن کا ثبوت ہے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے فارغ و تحصیل طلبہ نے صوفیانہ کلام، شاعری اور رنگا رنگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی ڈائریکٹرز ،پرنسپلز فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :