آئی سی سی آئی کا "کامیاب کاروباری طریقوں کے لئے مالیاتی انتظام کی اہمیت" کے عنوان سے معلوماتی اور انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

جمعہ 28 فروری 2025 18:03

آئی سی سی آئی کا  "کامیاب کاروباری طریقوں کے لئے مالیاتی انتظام کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے "کامیاب کاروباری طریقوں کے لئے مالیاتی انتظام کی اہمیت" کے عنوان سے ایک انتہائی معلوماتی اور انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ تقریب میں آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹوز، ممبران اور اسلام آباد کی کاروباری برادری کے سرکردہ افراد کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔

تقریب کے کلیدی مقرر حسن رضا سید تھے جو ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں اور جو سماجی کاموں کے لئے اپنے مضبوط عزم اور پاکستان میں صنعتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کرنے کی شہرت رکھتے ہیں ۔ مالیاتی نظم و نسق میں اپنی وسیع مہارت کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے بنیادی اصولوں کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کی جو مالی استحکام اور پائیدار کاروباری ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حسن رضا سید نے طویل مدتی کاروباری کامیابی کو یقینی بنانے میں مالیاتی انتظام کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کئی اہم عوامل کا خاکہ پیش کیا جن میں پائیدار شرح نمو، سٹریٹجک فیصلہ سازی، مالیاتی بدانتظامی کے خطرات، چیلنجز اور وے فاروڑ شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مالیاتی نظم و نسق کو محض اکاؤنٹنگ فنکشن کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے بلکہ ایک سٹریٹجک ٹول کے طور پر دیکھا جانا چاہئے جو کاروباری کامیابی کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ وہ کاروبار جو مالیاتی منصوبہ بندی اور رسک مینجمنٹ میں مہارت رکھتے ہیں وہی مسابقتی منڈیوں میں ترقی کرتے ہیں۔اپنے خطاب میں آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے کاروباری کامیابی کو آگے بڑھانے میں مالیاتی انتظام کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے مضبوط مالیاتی نظم و ضبط اور سٹریٹجک منصوبہ بندی ضروری ہے۔

انہوں نے حسن رضا سید کی بصیرت کے لئے بھی اپنی تعریف کا اظہار کیا اور کاروباری رہنماؤں کو مالیاتی بہترین طریقوں سے آگاہ کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی مالیاتی خواندگی ، حکمت عملی اور وسائل کے ساتھ کاروبار کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔سیشن کا اختتام ایک پرکشش سوال و جواب کے ساتھ ہوا، جہاں شرکاء نے جدید مالیاتی حکمت عملیوں، سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی، خطرات میں کمی، اور پاکستان میں کاروباری مالیاتی انتظام کے مستقبل پر فعال طور پر تبادلہ خیال کیا۔

کنوینئر آئی سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن عدنان مختار نے تقریب کے لئے ماڈریٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور دلچسپ بات چیت کو یقینی بنایا۔ حاضرین میں نمایاں افراد میں سرسید میموریل سوسائٹی کے صدر سید احمد مسعود، ممتاز سماجی کارکن اور سابق وفاقی وزیر جمال شاہ، بریگیڈیئر سلمان ظفر ڈائریکٹر نیوٹیک، آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران وسیم چوہدری، اسحاق سیال، ذوالقرنین سابق ایس وی پی خالد چوہدری، سابق وی پی توصیف زمان اور آئی سی سی آئی کے صدر کے مشیر نعیم صدیقی نمایاں تھے۔