معروف ادیب وسفرنامہ نگار مستنصرحسین تارڑکی 86 ویں سالگرہ یکم مارچ ہفتہ کو منائی جائے گی

جمعہ 28 فروری 2025 20:20

معروف ادیب وسفرنامہ نگار مستنصرحسین تارڑکی 86 ویں سالگرہ یکم مارچ ہفتہ ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2025ء) معروف ادیب وسفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ کی86ویں سالگرہ یکم مارچ ہفتہ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے ایک معروف مصنف ڈرامہ نگار اور سفر نامہ نگار ہیں جن کی درجنوں کتب شائع ہو چکی ہیں وہ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف ہیں۔مستنصر حسین تارڑ ملک کے ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیںان کی کالم نگاری کے متعدد مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔مستنصر حسین تارڑ کو ادبی خدمات کے صلے میں صدارتی ایوارڈبرائے حسن کارکردگی،بہترین ناول نگاری پر وزیر اعظم ادبی ایوارڈاوردوحہ قطر میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :