سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹنڈو محمد خان پیر شہزاد شاہ ہاشمی کی ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن سے ملاقات

ہفتہ 1 مارچ 2025 17:01

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹنڈو محمد خان پیر شہزاد شاہ ہاشمی کے چارج سنبھالنے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، غوث محمد پٹھان کی ملاقات. اس موقع پر سرکل آفیسر نے اپنی ذمہ داریوں، اینٹی کرپشن محکمے کے اہداف اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مرتب کردہ حکمت عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپیر صابر نوناری اور علی محمد سومرو بھی موجود تھی. سرکل آفیسر پیر شھزاد شاھ ھاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اینٹی کرپشن محکمے کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانا، کرپشن میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے صوبے میں مثر کارروائیاں کی ہیں، اور مستقبل میں بھی کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ سرکل آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف اس جدوجہد میں محکمے کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی اطلاع فوری طور پر اینٹی کرپشن محکمے کو دیں تاکہ فوری اور مثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے افسران ایمانداری، دیانت داری اور جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ ایک کرپشن فری اور مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ یہ ملاقات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت اور اینٹی کرپشن محکمہ بدعنوانی کے خلاف اپنی جدوجہد میں سنجیدہ ہیں اور ایک شفاف، قانون کی بالادستی پر مبنی نظام کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :