سکھر کے بااثر بلڈر کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سید برادری کا احتجاج، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 1 مارچ 2025 20:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)سکھر کے بااثر بلڈر کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سید برادری کا احتجاج، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے روہڑی کے تھانہ پٹنی کے رہائشی سید شاہنواز شاہ نے سید مدد علی شاہ اور دیگر صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہڑی کے قریب عسکری سی این جی کے سامنے ان کے والد سید امام علی شاہ کی دو ایکڑ زمین ہے، جس پر بااثر بلڈر نجیب اللہ خان پٹھان نے گزشتہ رات اپنے لوگوں کو پلاٹ پر بیٹھا دیا ہے اور قبضہ کر رکھا ہے ، پلاٹ پر موجود پٹھان برادری کے افراد جن میں شمن ، عبداللہ ، مومن و دیگر شامل ہیں انہوں نے پلاٹ پر موجود ہماری جھونپڑی تک گرا دی ہے ، شکایات پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :