جے یو آئی لاہور کے نائب امیر مولانا محمد حسین کو سپردِ خاک کردیا گیا

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کے نائب امیر مولانا محمد حسین انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ میں جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا محمود میاں کی امامت میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں معروف روحانی شخصیت مفتی محمد حسن، جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، پیر رضوان نفیس، محمد یوسف حنفی، مولانا سفیان معاویہ، حافظ سجاد رحمانی، چوہدری عبدالقدیر گجر،مولانا عکاشہ میاں، مولانا محمد افضال، مولانا خرم یوسف، مفتی محمد شہزاد، مولانا نوید خان، مولانا جام یوسف مفتی یونس مدنی، مولانا محمد نزاکت ودیگر نے شرکت کی۔

علما کرام نے اپنے خطاب میں مولانا محمد حسین کی دینی و سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد حسین نے اپنی زندگی دین کی خدمت و سربلندی کے لیے وقف کئے رکھی اور وہ ایک نظریاتی اور انتھک محنت کرنے والے شخص تھے۔ بعد ازاں انہیں رائیونڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔