مارک زکربرگ کا پرانا ہوڈی نیلامی میں41لاکھ میں فروخت

یہ میری پسندیدہ پرانی فیس بک ہوڈیز میں سے ایک ہے، مارک زکربرگ

پیر 3 مارچ 2025 17:27

مارک زکربرگ کا پرانا ہوڈی نیلامی میں41لاکھ میں فروخت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مارک زکربرگ کی ایک پرانی ہوڈی گزشتہ ہفتے نیلامی میں 15 ہزار ڈالر (پاکستانی روپی41 لاکھ) سے زائد میں فروخت ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے ابتدائی دنوں کی مارک زکربرگ کی پرانی اور پسندیدہ ہوڈی نیلامی میں فروخت ہوئی، اور یہ میٹا کے بانی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ سامنے آئی۔فیس بک سٹیشنری پر لکھے گئے مارک زکربرگ کے نوٹ میں کہا گیا ہے، یہ میری پسندیدہ پرانی فیس بک ہوڈیز میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :