لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد

پیر 3 مارچ 2025 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں خود کو منوایا ہے، مساوی حقوق اور مناسب ماحول دستیاب ہو تو ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں کیا۔ شعبہ جینڈر سٹڈیز نے کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل ویمن ڈے کے سلسلے میں کیا جس میں سینئر پارلیمنٹرین ذکیہ شاہنواز مہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن ڈاکٹر عظمی قریشی، ماہر قانون پرنسپل لا کالج تسنیم کوثر، ندا عثمان اور انچارج جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمیٰ عاشق خاں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیمی ادارے حقوق نسواں کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، تعلیم سے آگاہی آتی ہے اور آگاہی سے حقوق کا تحفظ شروع ہوتا ہے۔ کانفرنس میں تنظیم ویمن ان لا انیشی ایٹو کی جانب سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ویمن امپاورمنٹ کے تصور کو اجاگر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :