پمز اسلام آباد کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے کانوں کا معائنہ

پیر 3 مارچ 2025 22:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2025ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے کانوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز پر مشتمل ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم نے سابق چیئرمین کے معائنے کے لئے ایک گھنٹہ جیل میں رہی اور سابق چیئرمین کے کانوں کا تفصیلی معائنہ کیا‘ ڈاکٹروں کی ٹیم نے سابق چیئرمین کو مکمل تندرست قرار دیا۔ سابق چیئرمین نے کانوں میں انفیکشن کی شکائیت کی تھی۔