دکی میں 19730 پوست کاشت کی گئی ،اب تک 136 ایکڑ کاشت کو تلف کیا گیا ،کمشنر لورالائی کی زیرصدارت اجلاس میںبریفنگ

پیر 3 مارچ 2025 20:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت پوست کی کاشت کی تلفی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس برگیڈیئر عدنان دانش ، ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن محی الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ حبیب اللہ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر خالد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس محمد نواز اور سیسٹر ایجنسیز کے آ فسران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف علاقوں میں تلف کی گئی پوست کی کاشت کی تفصیلات بتائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے شرکاء کو بتایا کہ ضلع دکی میں سروے کے مطابق 19730 پوست کاشت کی گئی ہے جس میں اب تک 136 ایکڑ کاشت کو تلف کیا گیا ہے 9 زمیندار وں پر ایف ائی آ ر درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

65 عیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے مزید کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کے بتایا کہ لورالائی ضلع میں پہلی بار 3685 ایکڑ پر کاشت کی گئی جس میں اب تک 348 ایکڑ فصل تلف کیا گیا ہے ٹیوب ویل ناکارہ اور مشنری و سولر توڑ د ئیے ہیں مزید کاروائی جاری رہے گی۔

کمشنر لورالائی ڈویڑن سعادت حسن اور ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس عدنان دانش نے اس موقع پر کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے نہایت نقصان دہ ہے اس کی تلفی ضروری ہیں جس نے زمین ٹیکہ پر دیا ہے اس کے بھی ایف آر درج ہوگی ، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گی ٹریکٹرز ، سپرے مشینز اور ایئر سپرے کیا جائے گا اجلاس میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے اور ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے ، ائیر سپرے کا بندوست کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :