
مری میں بھی سیاحوں کا داخلہ بند
شدید برفباری کے باعث مری ٹول پلازہ کو سیاحوں کے داخلے کیلئے بند کر دیا گیا
محمد علی
پیر 3 مارچ 2025
22:36

(جاری ہے)
انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سڑکوں سے بروقت برف ہٹائی گئی۔
دوسری جانب گلیات میں بھی شدید برف باری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تاکہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔ جی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے انٹری پوائنٹس پر اقدامات جاری ہیں جبکہ گلیات میں موجود سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ علاقے میں غیر معمولی برفباری ہونے کے باعث علاقے کے تمام تعلیمی اداروں کو 3 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ گلیات کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دیگر کئی علاقے بھی شدید برفباری کی زد میں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں اتوار کی شام سے مسلسل بارش اور برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا اور قراقرم ہائی وے اور ریجن کی متعدد اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی مقامات پر شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ 2روز کے دوران 2انچ سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں قراقرم ہائی وے سمیت اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں اتوار کی شام سے مسلسل بارش اور برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا اور قراقرم ہائی وے اور ریجن کی متعدد اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی مقامات پر شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ 2روز کے دوران 2انچ سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں قراقرم ہائی وے سمیت اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ایڈیشل ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان خرم رحمن جدون نے بتایا کہ بالائی کوہستان کے علاقے شیتیال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بلاک ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ نے شاہراہ قراقرم کو اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کوہستان کے بالائی علاقوں کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے۔ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے منسوخ کردیں کیونکہ وہ مصیبت میں پڑ سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
-
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی
-
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.