میٹرک سالانہ امتحانات میں ڈیوٹیوں سے انکار پر 19اساتذہ کو شوکاز نوٹس

منگل 4 مارچ 2025 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2025ء) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ڈیوٹیوں سے انکار پر 19اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 19سپرنٹنڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ 19اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی لگی مگر یہ لاہور بورڈ سے امتحانی سامان لینے ہی نہ پہنچے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز نے مذکورہ اساتذہ کو طلب کرلیا۔اس سے قبل میں 151اساتذہ کو شوکاز جاری کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :