گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹورنگ سینٹر کا باضابطہ افتتاح

بدھ 5 مارچ 2025 15:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) صدر ویمن چیمبر آف کامرس فیصل آباد شاہدہ آفتاب اورگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین نے یونیورسٹی میں ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹورنگ سینٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ خواتین کی ترقی صرف ان کے حقوق تک محدود نہیں بلکہ ان کی ذاتی اور سماجی ذمہ داریوں میں توازن قائم ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ سینٹر خواتین کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی اور عملی میدان میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ سینٹر خواتین کی خود انحصاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

صدر ویمن چیمبر آف کامرس نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں خواتین کے لئے تعلیمی اور کاروباری مواقع فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے جو انہیں خود مختاری اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

فیصل آباد چیمبر ہمیشہ سے خواتین کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں رہا ہے۔ ہمارا مقصد صرف خواتین کو خود کفیل بنانا ہی نہیں بلکہ انہیں اس مقام تک پہنچانا ہے جہاں وہ دوسروں کے لئے ترقی کے دروازے کھول سکیں۔انہوں نے تمام خواتین سے درخواست کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں کیونکہ آپ کی محنت، لگن اور عزم وہ طاقت ہیں جو ہر چیلنج پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس مو قع پرپرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوارڈینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم،پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین،کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر، ڈاکٹر صدف نقوی، ڈاکٹر سائرہ اختر،ڈاکٹر عمارہ جاوید، سابق صدر ویمن چیمبر تہمینہ پاشا، نائب صدر میمونہ عمران اور چیمبر آف کامرس کی چیئرپرسن ایجوکیشن کمیٹی شازیہ شریف و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر،چیئرپرسن ایجوکیشن کمیٹی اور و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :