سول جج گجرات سید تہذیب الحسن نقوی کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن، ایک سال کے دوران بطور ٹرائل کورٹ 1700 سے زائد سول کیسسز کے فیصلے کیے

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ بدھ 5 مارچ 2025 16:09

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) سول جج  درجہ اول گجرات سید تہذیب الحسن نقوی کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن، ایک سال کے دوران بطور ٹرائل کورٹ 1700 سے زائد سول کیسسز کے فیصلے کیے،سول جج سید تہذیب الحسن نقوی کی گجرات میں جب سے تعیناتی ہوئی ہے تب سے وہ کیس ڈسپوزل/فیصلے کرنے میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،ایک سالہ تعیناتی کے دوران ایسے کیسسز کے فیصلہ بھی کیے ہیں جو عرصہ دراز سے زیر التوا تھے گجرات بار کے ہر ممبر کی خواہش ہوتی ہے میرا کیس سید تہذیب الحسن نقوی کی کورٹ میں مارک ہو تاکہ جلد از جلد فیصلہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

جہاں پر 1700 سے زائد کیسسز کے فیصلہ کرنے میں جج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہیں پر عدالت کے اہلکاران ریڈر سجاد بٹ،سیٹنو حاجی خضر،اہلمدان رانا سجاد،ارسلان نواز،کمپیوٹر آپریٹر سعد ڈھلوں اور سابقہ ریڈر سید محمود شاہ اور نائب قاصد مزمل بھٹی کا بھی نمایاں کردار ہے سید تہذیب الحسن نقوی کی تعیناتی کا یہ دور گجرات جوڈیشری اور گجرات بار کے سنہرے ادوار میں شامل ہوگا جج صاحب وکلا صاحبان اور کلرک صاحبان کے علاوہ آنے والے ہر سائل کے ساتھ انتہائی اعلی اخلاق سے تحمل مزاجی سے پیش آتے ہیں اگر آپ کچھ ٹائم انکی عدالت میں گزاریں تو آپ کو معرفت کی باتیں سیکھنے کو ملیں گی بے شک ایسے جوڈیشل آفیسر ہی پنجاب جوڈیشری کا سرمایہ ہیں اور انکے ماتھے کا جھومر ہیں گجرات بار کے وکلا نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے مطالبہ کیا ہے ایسے جوڈیشل آفیسر کی حوصلہ افزائی کےلئے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازیا جائے