
دہشتگردی کیخلاف اگر بروقت اقدامات نہ کئے تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا، اس مسئلے کے پائیدار حل کے لئے مذاکرات ہی واحد ذریعہ ہے، پڑوسی ملک افغانستان سے بات کرنے کیلئے جرگہ تشکیل دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 5 مارچ 2025
22:33

(جاری ہے)
واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید کی دینی اور سیاسی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا، دین اسلام کی خدمت کے حوالے سے دارالعلوم حقانیہ کا اہم کردار رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، اگلے چند روز میں جے آئی آٹی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اس اندوہناک واقعے کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، اس واقعے کے مجرمان تک پہنچنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، مولانا حامد الحق کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، یہ دہشتگردی کے خلاف قوم کے اتحاد کی بنیاد بنے گا، دارلعلوم حقانیہ خود کش دھماکے کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مالی امداد کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں امن کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردی کی روک تھام کے لئے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے عوام بھی مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا، اس مسئلے کے پائیدار حل کے لئے مذاکرات اور بات چیت ہی واحد موثر ذریعہ ہے، ہم نے اس سلسلے میں پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لئے جرگہ تشکیل دیا ہے، مزید پیشرفت کے لئے وفاق سے ٹی او آرز کی منظوری کا انتظار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردیے، فلائٹ آپریشنز معطل
-
وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار اطمینان
-
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پرپہنچا دیا، پاکستان
-
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیارہیں، وزیردفاع
-
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
آصفہ بھٹو زرداری کا رضا دھاریجو سے ان کے بھائی اور غلام مصطفی دھاریجو کے انتقال پر ان کے والد سے اظہارتعزیت
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.