سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئن شپ2025وائی ایم سی اے کراچی میں منعقد کی گئی

جمعرات 6 مارچ 2025 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئن شپ2025 میں ڈویژنل ٹیمز کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نیشنل اکیڈمی نے شرکت کی،رنگ بال کے مقابلے وائی ایم سی اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کی گئی۔ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئنشپ 2025 کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی میڈم رافیعہ جاوید ملاح (ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز گورنمنٹ آف سندھ) تھیںجبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھمرو (چیئرمین سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن) تھے۔

مہمان گرامی میں لیفٹیننٹ کرنل آفتاب حسین ملک (پاکستان آرمی)، اشفاق احمد (صدر سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن)، رشید گل (سیکرٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن)،میڈم نبیلہ جونیجو (کانونٹ آف جیزز آف میری اسکول)،میڈم سحرش (Empowered Academy)، فرید علی (DSO South)، سنی پرویز(DSO Malir)،میڈم راشیدہ گل (سیکرٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشین) تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی رافیعہ جاوید ملاح نے اپنے خطاب میں سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کی محنت اور کاوشوں کو سراہا اور گرلز رنگ بال ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے رنگ بال کھیل کے فروغ کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھمرونے مختلف ڈویژن سے آئے ہوئے کھلا ڑیوں کو خوش آمدید کہا اور جیتنے والی ٹیموں اور ان کے کوچز کو مبارکبا دی۔ حتمی نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن کراچی ڈویژن،دوسری پوزیشن حیدرآباد ڈویژن اورتیسری پوزیشن سکھر ڈویژن کی ٹیم نے حاصل کی۔

جبکہ عائشہ حنیف (Best shooter)، روز ماریہ (Best Center Player)،ہادیہ حسن (Best Defender) قرار پائی۔ اس موقع پر رشید گل (سیکرٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن)،محمد اجمل (صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن)، اشفاق احمد (چیئرمین سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن)، مس رشیدہ گل (سیکریٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن)،لالچند (صدر بینظیر آباد رنگ بال)، ہیری چارلس صدر کراچی ڈویژن، ناصر منظور (ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال)،ظہیر عباس (سیکرٹری بلوچستان رنگ بال ایسوسی ایشن)،توحید فاطمہ(سیکریٹری سندھ ویمن ونگ رنگ بال)،محمد احسان (سیکرٹری میرپورخاص ڈویژن)،بشیر احمد (سیکرٹری بینظیر آباد ڈویژن)،شیراز (صدر خیرپور ڈویژن)،کامران شیخ (سیکرٹری سکھر ڈویژن)،فہم علی (سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن)،امجد ڈاہری (نواب شاہ)،رمیز راجہ (حیدرآباد) ، حیدر کھوسو (سیکرٹری لاڑکانہ ڈویژن)،اقصی (حیدرآباد)،دعا نور (سکھر)،سمیع اللہ دھاریجو (سکھر)، اگسٹین شہزاد (کوچ)،ولی اللہ (کوچ) نورین سییبسٹین (کوچ)،بھی موجود تھے۔

گرلز رنگ بال چیمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور مبارکباد دی۔