ظ*بلاول بھٹو سے زرداری ہاوس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں کی الگ الگ ملاقاتیں

ملاقاتوں کے دوران ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال، پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو

جمعرات 6 مارچ 2025 20:40

ں*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2025ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آد زرداری ہاوس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقاتوں کے دوران ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے بھی ملاقات کی جس کے دوران حکومتی معاشی پالیسیوں اور ورکنگ کلاس کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کنڈی نے بھی ملاقات کی جس کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی، بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ بھی دی۔