وزیراعظم کا سابق نیول چیف ایڈمرل (ر)افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 6 مارچ 2025 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سابق نیول چیف ایڈمرل(ر) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے افتخار احمد سروہی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم افتخار احمد سروہی کی پاکستان نیوی کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔