محمد عون ثقلین وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ تعینات

جمعہ 7 مارچ 2025 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) محمد عون ثقلین کو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر قومی اسمبلی محمد عون ثقلین کو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کردیا گیا۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔محمد عون ثقلین 8 فروری 2024 کے انتخابات میں لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 128 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔