کلرسیداں کے نواحی علاقے پرانا سروہا کھیت میں نوجوان قتل

جمعہ 7 مارچ 2025 21:25

کلرسیداں کے نواحی علاقے پرانا سروہا کھیت میں نوجوان قتل
کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) کلرسیداں کے نواحی علاقے پرانا سروہا کے رہائشی اخلاق عرف خاکی کی نعش کھیتوں میں پائی گئی۔ مرحوم کلر سیداں میں واقع شوز سٹور پر ملازمت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اخلاق عرف خاکی صبح واک کے لیے گھر سے نکلا لیکن جب کافی دیر تک واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کر دی۔تھوڑی دور واقع کھیتوں میں اخلاق کی خون میں لت پت نعش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :