گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

جمعہ 7 مارچ 2025 22:43

گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2025ء)گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی‘ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ کے رہائشی 35سالہ موسیٰ ولد ابراہیم کچھ عرصہ سے بے روزگار تھا جسکی وجہ سے گھر میں معاشی حالات کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔

اہل خانہ نے حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جو کہ آبائی علاقہ گوجرہ روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :