عامر خان 14مارچ کو 60سال کے ہوجائیں گے ،سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

ہفتہ 8 مارچ 2025 12:01

عامر خان 14مارچ کو 60سال کے ہوجائیں گے ،سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 14مارچ کو 60سال کے ہوجائیں گے اور ان کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ اعلان پی وی آر آئی نوکس نے کیا جو ایک خصوصی فلم فیسٹیول ’’عامر خان: سینما کا جادوگر‘‘کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں اداکار کے فلمی سفر کو سراہا جائے گا۔

اس فیسٹیول کے دوران، عامر خان کی فلمیں ملک بھر کے مختلف شہروں میں دکھائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کا مقصد ان کی مشہور فلموں کو پیش کر کے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہے۔عامر خان خود بھی اپنی 60ویں سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کریں گے جس میں کئی بڑے ستارے شرکت کریں گے۔ اس جشن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، ہریتک روشن، رانی مکھرجی، سیف علی خان اور شبانہ اعظمی جیسے اداکار شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ عامر خان کی جانب سے پہلی بار اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا کیوں کہ عامر خان اس موقع پر اپنی خوشی کو سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں جو جو ان کے ساتھ فلمی سفر کا حصہ رہے ہیں۔