
ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، بیرسٹرگوہر
تحریک انصاف کے رہنماوں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پرعمران خان سے بات کروں گا، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 8 مارچ 2025
15:40

(جاری ہے)
ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں کسی سے خلیج نہیں چاہتے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی۔جے آئی ٹی میں مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی۔ہمارے چیئرمین عمران احمد خان نیازی ہیں آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ 11 مارچ کو طلب کر لیا، جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی تھی۔قبل ازیں بھی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ روف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی تھی۔ذرائع کے مطابق دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیاتھا۔ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کئے تھے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے15رہنماﺅں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 7 مارچ کو دوپہر 12 بجے وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے طلب کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ
-
مسابقتی کمیشن طاقتور شوگرمافیا کے سامنے بے بس‘سماعت موخرکردی
-
پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا
-
یوکرین پر بات چیت کے لیے امریکی ایلچی روس جائیں گے، ٹرمپ
-
5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
-
دنیا مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کا مطالبہ
-
پاکستان میں تحفظ خوراک کے لیے تیزی سے پکنے والی فصل کی اقسام کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، طلال چوہدری
-
کوہستان میں 28 سال سے لاپتہ شخص کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
-
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی
-
کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.