عورت معاشرے کی عظیم روایات و اقدار کی اگلی نسلوں تک تسلسل کی ضامن ہے ، آفتاب خان شیرپاؤ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام

ہفتہ 8 مارچ 2025 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عورت معاشرے کی عظیم روایات و اقدار کی اگلی نسلوں تک تسلسل کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عورت معاشرے کی عظیم روایات و اقدار کی اگلی نسلوں تک تسلسل کی ضامن ہے، اسے تعلیم، صحت اور برابری کے مواقعوں کی فراہمی اس کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے اپنی پارٹی میں ہمیشہ عورتوں کےلیے مساوی مواقع یقینی بنائے، دیگر خواتین کے حقوق خصوصاً سائنس اور ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین محکم ہے کہ عورت بااختیار اور مضبوط ہوگی تو قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن ہوگا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ عورتوں کےلیے صنفی مساوات کے حصول کی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہوگا۔