لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز کی پاکستان میں خواتین کی صحت کی بہتری کے لیے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 8 مارچ 2025 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ2025ء) پاکستان میں روزانہ ہزاروں خواتین کو  زچگی کے حوالے سے بنیادی طبی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث بے شمار زندگیوں کو  خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز ،  جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اس خلا کو پُر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔

خواتین کی صحت کے حوالے سے اپنے عزم کو تقویت دیتے ہوئے لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز نے 2024 میں بھی  1 کروڑ روپے کی  سالانہ  عطیہ مہم جاری رکھی ، جس سے سندھ اور بلوچستان کی ہزاروں مستحق خواتین کو اہم اور زندگی بچانے والی طبی سہولتیں میسر آئیں ۔ اس سال اب تک 50 لاکھ روپے عطیہ کیے جا چکے ہیں، اور لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز زچگی کے حوالے سے صحت کی بنیادی سہولیات کو مزید قابلِ رسائی اور مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)



صحت کی بنیادی سہولیات کو قابل رسائی بنانے کے عزم کے تحت لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز کا مقصد جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں 10,000 مستحق خواتین کو مفت علاج فراہم کرنا ہے ۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران لپٹن کی جانب سے عطیہ کی گئی جان بچانے والی جدید طبی مشینوں کی مدد سے جے پی ایم سی  ویمن ونگ میں تقریباً 5,665 خواتین کا علاج کیا گیا اورضرورت مند خواتین کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔



لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز خواتین کے لیے سرجیکل اور زچگی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہے اور اسی مقصد کے تحت جے پی ایم سی کو اہم طبی آلات عطیہ کیے گئے ہیں، جن میں اینستھیزیا (anesthesia)مشین، ڈائیاتھرمی (diathermy)مشین، تین سکشن مشینیں، اور دو کیپنوگراف (capnograph) مانیٹرز شامل ہیں۔ یہ جدید طبی آلات علاج کے معیار کو بہتر بنانے اور زچگی کے دوران محفوظ طریقہ کار کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بناتے ہوئے لپٹن زچہ و بچہ کی شرح اموات کو کم کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، تاکہ حاملہ خواتین اور ان کے نوزائیدہ بچوں کو زندگی کی بہتر امید دی جا سکے۔

پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین، مشتاق چھاپڑا نے اس شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط اشتراک  ہی بامعنی اور مثبت تبدیلی کا سبب بنتا ہے، اور لپٹن کے تعاون سے زچگی کی صحت کی سہولیات زیادہ قابلِ رسائی ہو رہی ہیں۔

انہوں نے اس اقدام کو زندگی بچانے اور پاکستان کے  صحت عامہ کے نظام کو مستحکم بنانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔

لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ، فرحین سلمان عامر نے برانڈ کے طویل مدتی وژن کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا مشن صرف بہترین چائے پیش کرنا نہیں بلکہ معاشرتی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانا بھی ہے۔

  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لپٹن کی زچگی کی صحت کے شعبے میں مسلسل معاونت کمپنی کے انسانی فلاح و بہبودکے عزم اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کی عکاسی کرتی ہے۔

اگرچہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے، لیکن پاکستان میں لاکھوں خواتین اب بھی بنیادی زچگی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز اس خلا کو پُر کرنے کے لیے پاکستان میں خواتین کی صحت پر سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ سال 2025 میں مزید 50 لاکھ روپے کے عطیے کے ساتھ، پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ لپٹن کی بڑھتی ہوئی شراکت داری اس کے دیرپا مثبت اثرات کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ماؤں اور بچوں کو وہ طبی سہولیات میسر آسکیں جن کے وہ حقدار ہیں۔