امریکی صدرنے مذاکرات میں روس کو آسان فریق قراردے دیا

ہفتہ 8 مارچ 2025 19:28

امریکی صدرنے مذاکرات میں روس کو آسان فریق قراردے دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)امریکی صدرنے مذاکرات میں روس کو آسان فریق قراردے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روس وہی کر رہا ہے جو اس حالت میں کوئی دوسرا کرتا، مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود روس معاہدے کیلئے تیار ہے، یوکرین کو راضی کرنا زیادہ مشکل نظر آرہا ہے، امن معاہدے کے لئے میری ٹیم سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرانا ضروری ہے ورنہ یہ تیسری جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔