چکوال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان کی قیادت میں سنٹرل اسٹیشن پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 8 مارچ 2025 23:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان کی قیادت میں سنٹرل اسٹیشن پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 میں عالمی دن برائے خواتین کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ریسکیو اہلکاروں سمیت خواتین اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ خواتین سے ہی کائنات میں رنگ ہیں، عورت ایک ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عزت واحترام کا پیکر ہے۔

ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں 21 سے زائد خواتین اہلکار مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہی ہیں، اور ایمرجنسی میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر مریضوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتی ہیں، یہ خواتین اہلکار کمپیوٹر آپریٹر ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے عہدوں پر فائز ہیں۔

متعلقہ عنوان :