محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا 24 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹینڈنٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 8 مارچ 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے 24 مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹینڈنٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اس حوالہ سے سرچ کمیٹی کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان ٹیچنگ ہسپتالوں میں میو ہسپتال لاہور، میو کینسر کیئر ہسپتال مناواں لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور، جنرل ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، گنگارام ہسپتال لاہور، لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور، سید مٹھا ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ شامل ہیں۔

ٹیچنگ ہسپتالوں میں گوجرانولہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال شکر گڑھ نارووال، ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفر وال نارووال، گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور، پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاول پور اور ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شامل ہیں۔