واں سالانہ انٹر اسکول مقابلہ حسن نعت و سیرت النبی کانفرنس کا مقامی ہوٹل میں انعقاد

ممتاز شخصیات کی شرکت،شرکا طلبا طالبات میں اسناد اور کامیاب طلبا وطالبات میں کیش ایوارڈ تقسیم کیے گئے

اتوار 9 مارچ 2025 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)کراچی کے مقامی ہوٹل میں جسٹس آف پیس حکومت سندھ وجسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سیرت النبیؐ کانفرنس و سالانہ انٹر اسکول مقابلہ حسن نعت و دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، پاکستان منی چینجرز کے روح رواں ملک بوستان، معروف بزنس مین حمزہ تابانی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش امان نے خصوصی طور پر سرپرستی کی،38 واں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس 2025 و مقابلہ حسن نعت رسولؐ کے موقع پر ہوم سیکرٹری حکومت سندھ جناب اقبال میمن کی جانب سے جسٹس ہیلپ لائن ٹیم کو خراج تحسین پروفیسر ممتاز الامام میموریل کیش ایوارڈز فاتح طلبہ و طالبات کو پیش کیے گئے، ممتاز قانون داں ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ نے 100 سے زائد اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو سیرت النبیؐ کانفرنس میں شرکت پر مبارکباد پیش کی، جسٹس انٹرنیشنل کے رہنمائوں سید اسرار علی، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، بابرکت محفل کے روح رواں حارث امین بھٹی، شیخ ولی اللہ، سید عدنان مختار، اوران کی ٹیم نے 38 واں محفل سیرت النبیؐ و انٹر اسکول نعت کمپیٹیشن میں پیپلز لائرز فورم سندھ کے صدر قاضی محمد بشیر Asc, چئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی سندھ بار کونسل سعید عباسی ، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ، ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ، ممبر سندھ بار کونسل اقبال عنایت جتوئی ،ایڈووکیٹ بخت اعظم ایڈووکیٹ، رانا اشفاق رسول، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید طارق شاہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق سینئر ڈائریکٹر خورشید شاہ، انجینئر محمد شکیب، ولی اللہ خان و دیگر ممتاز شخصیات بطور مہمان خاص شرکت کی، اور انعامات تقسیم کئے، جسٹس ہیلپ لائن نے سندھ کے صدر قاضی محمد بشیر Asc, کو شیلڈ پیش کی ، اس پر رونق پروگرام میں بڑے تعدادِ میں بچے اور ان کے والدین بھی شریک تھے اخر میں سب کیلئے افطاری اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر سید بشیر حسین شاہ ایڈووکیٹ نے ملک عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے حصوصی دعا کی، ہوٹل میریٹ کے جنرل مینیجر رضا عباس نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس انٹرنیشنل کی ٹیم قابل تحسین ہے اور ہماری سرپرستی جاری رہے گی۔