بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر شہری اور سیاح بارش و برف باری کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں‘ہدایت جاری

پیر 10 مارچ 2025 15:09

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام، گبرال، مہوڈھند اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔

بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں تک جانے والے راستے اور سڑکیں کھلی ہے۔ادھر وادی نیلم میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق مرکزی شاہراہِ نیلم تاؤبٹ بٹ تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے، البتہ شاردہ سے آگے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر شہری اور سیاح بارش و برف باری کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :