جہلم ویلی، ڈپٹی کمشنر کا تحصیل چکار بازار کا دورہ ،اشیاء خورونوش کی کوالٹی ،قیمتوں کو چیک کیا

پیر 10 مارچ 2025 22:24

چکار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی مرزا زاہد حسین نے تحصیل چکار بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بازار میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا انہوں نے مختلف دوکانوں کا سرپرائز ویزٹ کیا، سبزی، پھل، فروٹ گوشت، مچھلی، چکن، پکوڑہ سموسہ اور دیگر کریانہ سٹور کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ روزانہ کہ بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کنٹرول روم کو فراہم کر رہی ہے، لہذا کوئی بھی تاجر بھول کر مصنوعی مہنگائی اور عوام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش نہ کرے،ڈپٹی کمشنر اور ایس پی جہلم ویلی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جاری کردہ لسٹو ں کے مطابق ہی اشیاء خوردونوش، خرریدی جائیں، جو دکاندر لسٹ سے ہٹ کر فروخت کرتا ہے اس کی شکایت ضلعی انتظامیہ کو فوری کریں،انہوں نے کہا کہ تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کریں کہ وہ ریٹ لیسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور تاجروں کو جرمانے بھی کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تاجران حضرات قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والے تاجران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دکاندار عوام کی سہولت کے لیے مناسب منافع رکھ کر چیزیں فروخت کریں، عوام کو اگر کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کے کنٹرول روم کو آگاہ کریں ہمارا فرض ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے آزدکشمیر کے تینوں ڈویژن کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کیا جائے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کریں یا غیر معیاری اشیاء عوام کو دیں۔