بھارت،اسرائیلی سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

منگل 11 مارچ 2025 17:05

بھارت،اسرائیلی سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)بھارتی سیاحت پر آئی اسرائیلی خاتون اور اس کی ساتھی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاہے کہ گزشتہ جمعرات کو خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جنوبی بھارت میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے ایک مشہور مقام کے قریب پیش آنے والے واقعے میں 5افراد پر حملہ کیا گیا جن میں 2خواتین اور 3مرد شامل تھے۔

پولیس کے مطابق ان افراد میں 2غیر ملکی سیاح، ایک امریکی مرد اور ایک اسرائیلی خاتون شامل تھی۔3افراد پر مشتمل حملہ آواروں کے گروہ نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ان کے ساتھ موجود مردوں کو کینال میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ امریکی شہری محفوظ ہے لیکن 1شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ حملہ آواروں میں سے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔