یونیورسٹی آف ہری پور کے سکیورٹی سپروائزر نوکری سے برخاست

منگل 11 مارچ 2025 17:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے سکیورٹی سپروائزر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔چند روز قبل سکیورٹی سپروائزر محمد سفیر کی ایک لڑکی سے بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے رپورٹ جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی سپروائزر کو نوکری سے برخاست کر دیا۔قبل ازیں ویڈیو وائرل ہونے پر سیکیورٹی سپروائزر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مذکورہ ویڈیو ایک مخصوص ٹولے نے اُسے بلیک میل کر کے بنائی ہے جس میں کسی طور پر بھی حقیقت نہیں اور وہ مکمل بے گناہ ہے۔