Live Updates

عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کیلئے نکل آیاتو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ایک گھنٹہ بھی نہیں ہوگا

بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ووٹرز کوباہرنکالنے اور گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے، پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں احتجاج شروع ہوچکے ہیں، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 مارچ 2025 23:23

عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کیلئے نکل آیاتو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 مارچ 2025ء )سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کیلئے نکل آیاتو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ایک گھنٹہ بھی نہیں ہوگا،بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ووٹرز کوباہرنکالنے اور گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان بڑی بہن ہے جبکہ نعیم پنجوتھہ چھوٹے بھائی ہیں، عمران خان کی پیشی پر لوگوں کا جم غفیر ہوتا ہے، اسی لئے شاید مناسب سمجھا کہ جن کے پاس ذمہ داری ہے اور کام ہوتا ہے جیسے نعیم پنجوتھہ فوکل پرسن ہیں، علیمہ خان نے اگر کوئی بات کربھی دی ہے تو کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہم ایک ٹیم ہیں۔

میڈیا ایسے بات کو بڑھا چڑھا رہا جیسے پتا نہیں کیا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے، گرینڈ الائنس کیلئے ایک بڑے اتحاد کی جانب بڑھ رہے ہیں، پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں احتجاج شروع ہوچکے ہیں۔عمران خان کے ووٹرز کی تعداد کروڑ وں میں ہے، جب تک عوام احتجاج کا حصہ نہیں بنتی تب تک ہمیں کوشش کرنی پڑے گی، عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کا حصہ بنا تو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ایک گھنٹہ بچے گا۔

مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلاء کی ملاقات میں نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت رویے کی بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگادی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر پنجوتھہ کی شکایت کو سنا، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس بھی لے لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے تکرار پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یقین دلایا کہ وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات ہوئی ہے، ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔

بانی کتابوں، بچوں سے بات اور سیاسی لوگوں سے ملنے کا ہمیشہ کہتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے ایک صاحب نہیں ہونے دیتے، بانی پی ٹی آئی کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ القادر کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ گئے ہیں، ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔ انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں جب تک ملک میں رول آف لاء نہیں ہو گا ملک آگے نہیں بڑھے گا، سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی کے دور میں قائم ہوا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات