افغانستان میں ایک گھر پر بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک، 5افراد زخمی

بدھ 12 مارچ 2025 11:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) افغانستان میں ایک گھر پر بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے ۔ شنہوا نیوز کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان منیب زدران نے بتایا کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں ایک گھر پر بجلی گرنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا کہ زخمی ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے اور ایک بوڑھا شخص شامل ہے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واضح رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت صوبہ پکتیا اور ملک کےکچھ حصوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں اور برفباری ہوئی ہیں ۔