فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 12 مارچ 2025 15:08

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،140سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے‘ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چوری ہو گئے تفصیلات کے مطا بق اتھرے ڈاکوئوں نے ڈائیوو روڈ پر جمیرہ مارکی کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 28سالہ نوجوان احتشام الحق سکنہ 49 ج ب کو گولی مار کر لہولہان کر دیا جسے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

لاری اڈا کے قریب ساجد سے 3عدد پارسل چھین لیے‘ ایف آئی سی کے باہر اکرام سے جھپٹا مار کر فون‘ منٹگمری بازار کے اویس خان کی دکان سے 2لاکھ‘ انصاف مل روڈ پر سید محبوب سے سوا لاکھ لوٹ لیے‘ انصاری پارک کے قریب شکیل احمد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ طارق روڈ پر نعمان حیدر سے جھپٹا مار کر فون‘ جناح کالونی میں طیب جمیل سے پرس چھین لیا‘ شائستہ چوک کے قریب ریاست علی سے 28ہزار‘ فون‘ کلمہ چوک کے قریب اشرف سے 36ہزار‘ فون‘ جمیل پارک کے اشرف سے نقدی‘ فون‘ 40کوٹھیاں روڈ پر بابر خان سے پونے دو لاکھ‘ طلائی انگوٹھی چھین لی‘ چن ون روڈ پر عبدالقادر سے 16ہزار‘ فون‘گٹ والا کے قریب اویس سے 45ہزار‘ فون‘ شیخوپورہ روڈ پر وقاص سے 15ہزار‘ فون‘ بابو سی این جی کے قریب مظہر سلیم سے 10ہزار‘ فون‘ رسول نگر کے راشد سے نقدی‘ فون‘ عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب ذیشان سے 5ہزار‘ فون‘ گلستان کالونی کے جنید سے نقدی‘ فون‘ گرین ٹائون کے فرقان بھٹی سے 60ہزار‘ اسماعیل ہومز کے قریب اکرم سے 7ہزار‘ فون‘ اسلامیہ پارک کے قریب بدر سے نقدی‘ فون‘ روضہ پارک کے اعجاز سے 40ہزار‘ فون‘ گٹ والا پل کے قریب حذیفہ سے نقدی‘ فون‘ کینال روڈ پر احتشام سے نقدی‘ فون‘ گٹ والا کے قریب شعیب سے 50ہزار‘ 201 رب کے حماد سے 5ہزار‘ فون‘ ٹی وی بوسٹر روڈ پر صفدر سے موٹرسائیکل چھین لی‘ ساندل کالج کے باہر شاہ زیب سے 30ہزار‘ سرگودھا روڈ پر کاشف سے 16ہزار‘ فون‘ ایف ڈی اے سٹی کے قریب ذیشان سے 3ہزار‘ 111 ج ب کے شفقت پرویز سے 85ہزار‘ فون‘ 187 رب کے اللہ یار سے 75ہزار‘ فون‘ 191 رب کے الطاف حسین سے 45ہزار‘ فون‘ 108 ج ب کے شکیل سے 27ہزار‘ فون‘ 243 رب کے جاوید اقبال سے جھپٹا مار کر فون‘ 255 رب کے ادریس خان کی حویلی سے مویشی‘ 67ج ب کے شہزاد اکرم سے نقدی‘ فون‘ 274 ج ب کے ذیشان کی دکان سے بیٹریاں‘ 73 ج ب کے شہباز علی سے 60ہزار‘ فون چھین لیے‘ 68 ج ب کے زبیر سے نقدی‘ فون‘ 272 ج ب کے ابصار کے کارخانہ میں داخل ہو کر لاکھوں لوٹ لیے گئے‘ علوی پارک کے شہزاد وسیم سے 39ہزار‘ فون‘ ڈیفنس ویو کے قریب راحیل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 240 گ ب کے خالد محمود سے نقدی‘ فون‘ مدینہ گارڈن کے سہیل حیدر سے نقدی‘ فون‘ 58 گ ب کے رفیق سے 55ہزار‘ فون‘ 232 گ ب کے گل خان سے 13ہزار چھین لیے‘ 111 گ ب کے عمران سے موٹرسائیکل‘ 66 گ ب کے احمد خان سے نقدی‘ فون‘ 71گ ب کے عاشر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ 39 گ ب کے افضال سے 91ہزار‘ فون‘ 266 رب کے عابد سے 25ہزار روپے‘ 194 رب کے بشارت کے گھر سے بکرے‘ 420 گ ب کے حمزہ خالد سے ڈیڑھ لاکھ‘ موضع شیرازہ کے مہر سخاوت سے 45ہزار‘ فون‘ 593 گ ب کے اشرف کی حویلی سے مویشی‘ 595 گ ب کے اشرف سے لاکھوں کے مویشی‘ 443 گ ب کے عبداللہ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ 481 گ ب کے عباد علی کے گھر کے باہر نقدی‘ فون‘ 209 گ ب کے محمد اسلم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے عثمان سرور‘ اقبال سٹیڈیم سے شاہد محمود‘ طارق آباد کے عزیز الرحمن‘ صدیق پلازہ سے علی ناصر‘ کچہری بازار سے حسن رشید‘ امین پور بازار سے ولید بٹ‘ پروین میرج ہال سے ناصر سعید‘ ماڈل ٹائون کے شہباز‘ محلہ حسین آباد کے عبدالطیف‘ النجف کالونی کے رضوان خرم‘ ستیانہ روڈ پر رفعت‘ فیصل ہسپتال سے انعام‘ مدینہ ٹائون کے عرفان‘ کوہ نور پلازہ سے عبدالرحمن‘ بولیدی جھگی کے عمران‘ عزیز فاطمہ ہسپتال کے بابر علی‘ منصورآباد کے امین‘ مانانوالہ سٹاپ کے اشفاق‘ ریاض الجنہ سے عبدالسبحان‘ چندیاں تلاواں کے عدنان‘ نشاط آباد کے محمد حسنین‘ 274 رب کے ظہیر عباس‘ ستارہ کالونی کے شیخ افتخار‘ سیٹلائٹ ٹائون کے اشرف‘ 266 رب کے قیصر‘ 266 رب کے محبوب علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں‘ رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔