چونیاں،دوستوں نے فائرنگ کرکے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا

دو نامعلوم دوست اسد کو رات گیارہ بجے گھر سے لے کر گئے،صبح پارک سے لاش پارک برآمد ہوگئی

بدھ 12 مارچ 2025 17:05

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)چونیاں میں مبینہ طور پر دوستوں نے فائرنگ کرکے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

چونیاں میں دسویں جماعت کے طالب علم اسد سلیم کو دو نامعلوم دوست رات گیارہ بجے گھر سے لے کر گئے ،صبح اطلاع ملی کہ اسد کی لاش پارک میں پڑی ہے۔مقتول کے والد سلیم نے بتایا کہ کہ دوستوں نے قتل کیا اورہاتھ میں پستول تھما دیا ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس اورکرائم سین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوںنے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :