
جموں و کشمیر 1948سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ابھی تک زیر التوا ہے،ڈاکٹر فائی
ڈاکٹرفائی نے انسانی حقوق کونسل کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کرائی
بدھ 12 مارچ 2025 20:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے پاس بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کی طرف دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کے کئی طریقے ہیں۔ جیسا کہ انسانی حقوق کونسل ایجنڈے کے آئٹم 8پرغورکرتی ہے، اسے ان موقع کا استعمال کرتے ہوئے کئی شعبوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ چھوٹے چھوٹے پیچیدہ حالات سے نمٹنے کے ذریعے اقوام متحدہ مثبت ردعمل دکھاسکتی ہے، انسانی حقوق کی کامیابیوں کا کلچر بنا سکتی ہے اور بیداری بڑھا سکتی ہے۔ایسا ہی ایک علاقہ جموں و کشمیر ہے جو 1948سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ابھی تک زیر التوا ہے۔ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی ساکھ کو روزانہ کی بنیاد پر آزمایا جاتا ہے۔ اس وقت اقوام متحدہ کا اقدام کشمیری عوام کے لیے سالوں میں اٹھایا جانے والا سب سے اہم مثبت قدم ہوگا۔تاہم ایک نیا اور پریشان کن رجحان پیدا ہوا ہے اور مجھے یہ بات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حکام کی توجہ میں لاتے ہوئے دکھ ہوتاہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھارتی حکام نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں جبری گمشدگیوںاورنظربندیوں میں اضافہ ہواہے۔سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے یا لکھنے والوں کے خاندانوں، ساتھیوں اور رشتہ داروں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خرم پرویز اس کی ایک واضح مثال ہیں جن کو اقوام متحدہ کے مختلف خصوصی ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں۔ڈاکٹر فائی نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سب سے زیادہ تشویشناک پیش رفت 11مارچ 2025کو اس وقت ہوئی جب میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارتی حکومت نے ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
-
آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.