پیپلزپارٹی حکومت کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، عامر عبدالغفار لون

ٓآصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کا راستہ ہموار ہوا

بدھ 12 مارچ 2025 20:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کو صدارت کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت کے پاسبان ہیں ایوان صدر نے صحیح معنوں میں ایوان مفاہمت کا کردار ادا کیا وفاقی حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ہم اب ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت اور ملک کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ سب سیاسی جماعتیں ملکر پاکستان کو مسائل کی منجدھار سے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کا راستہ ہموار ہوا اور نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرکے صوبوں کا حصہ 57 فیصد سے مزید بڑھایا جائے گا مضبوط صوبے مضبوط وفاق کی علامت ہیں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد ملک میں جمہوریت کا تسلسل قائم ہوا اور پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔